عامر کی فلم 'دنگل' کمائی کرنے میں اوّل نمبر پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 18:54 شام

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک):اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' نے اپنی ہی پچھلی فلم 'پی کے' کا ریکارڈ توڑ کر بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ماہرین کے مطابق گذشتہ تین ہفتے میں فلم 'دنگل' نے جس طرح کی کمائی کی ہے اس سے قبل تاریخ میں کسی بھی فلم نے اس مدت میں اتنی کمائی نہیں کی تھی۔انڈیا میں فلم کاروبار کے تقریباً سبھی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس فلم سے ہونے والی کمائی اب تقریباً 670 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔فلمی صنعت سے وابستہ معروف 'ٹرینڈ'

; تجزیہ کار تاروڑ آدرش کے مطابق اتوار تک یعنی گذشتہ تین ہفتوں میں 'دنگل' نے انڈین بازار میں تقریبا 345 کروڑ روپے کی کمائی کی اور اس طرح وہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔کمائی کے معاملے میں اس سے قبل بھی عامر خان کی فلم 'پی کے' ہی نمبر ون پر تھی۔ اس فلم نے انڈین بازار میں اب تک تقریبا 340 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔لیکن اگر عالمی بازار میں ہونے والی کمائی کو بھی ایک ساتھ جمع کر دیا جائے تو ابھی 'دنگل' 'پی کے' سے تھوڑا پیچھے ہے۔عامر کی فلم 'پی کے' نے مجموعی طور پر اب تک '740 کروڑ روپے' ​​کا بزنس کیا ہے تاہم یہ کمائی کئی مہینوں پر مشتمل ہے جبکہ دنگل نے محض تین ہفتوں میں 670 کروڑ کا بزنیس کیا ہے۔اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے فلم کمائی کر رہی ہے اس حساب سے ایک ہفتے میں وہ اس سے بھی بہت آگے نکل جائے گی۔بالی وڈ کے ٹرینڈز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق انڈین بازار میں فلم 'دنگل' اور 'پی کے' کے بعد کمائی کرنے کے معاملے میں سلمان خان کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' تیسرے نمبر پر ہے۔اس فلم نے 320 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ سلمان خان کی ہی فلم 'سلطان' 300 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔‘عامر خان کی فلم 'دھوم تھری 3284.7 کروڑ روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔