امجد صابری قوال کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے کا چیک مل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 16:58 شام

 

کراچی (ویب  ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں عمران خان اور اعتزاز احسن کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ، پاکستا ن میں 1951ءسے اکتوبر کا مہینہ محلاتی سازشوں کا رہا ہے تاہم عمران خان ان سازشوں کا حصہ ہیں ۔ اکتوبر 1999ءمیں بھی نوازشریف کے خلاف سازشیں ہوئی تھیں ۔سڑکوں پر آنے والے فیصلے پاکستان کے خلاف ہیں ۔ ”فیصلہ عدالت میں ہونا چاہئیے “۔ 

شہید قوال امجد صابری کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا ت

ھا کہ پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر الزام لگانے کی بجائے عمران خان اور اعتزاز احسن کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیںاور عدالت میں پیش کریں ۔عمران خان نادر شاہی سیاست کرتے ہیں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ پاناما لیکس پر عمران خان نے سپریم کورٹ جا کر ہمیں پیلٹ فارم مہیا کر دیا ہے ہم بھی عدالت میں ثبوت پیش کریں گے اور عمران خان بھی کریں تاہم اگر عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا تو عمران خان قوم کا وقت ضائع کرنے پر شرمندگی کا اظہار ضرور کریں ۔ مسلم لیگ نواز بھی عدالتی فیصلے کو تسلیم کریگی ۔
وفاقی وزیر نے الطاف حسین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کسی ایک شخص کے گناہ کی سزاپوری سیاسی جماعت کو نہیں دی جا سکتی ، 2018میں انتخابات ہونگے کراچی کی عوام ا±س میں فیصلہ کریں گے۔ قانون کا اپنا راستہ ہوتا ہے ۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ امجد صابری کے قاتل جلد پکڑے جائیں گے ۔عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کا اخترام کرنا ہو گا ۔ وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ عمران خان کو بھی نوٹس ملا ہے تاہم وزیر اعظم نے عدالتی نوٹس پر خیر مقدم کیا مگر اب عدالت میں جانے کے بعد عمران خان کے پاس دھرنے کا کوئی جوازنہیں رہتا ۔
”میں شیخ نہیں ہوں غریب آدمی ہوں ، شیخ وہ ہوتا ہے جو شیخیاں مارتا ہے ۔انہوں نے امجد صابری کے اہلخانہ کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے 1کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔