اب ایسے نہیں چلے گا : سپریم کورٹ نے ڈاکڑعامر لیات کو بڑا جھٹکا دے دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 09:48 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سپریم کورٹ میں اپنے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کے دوران بغیر اجازت روسٹرم پر آگئے جس پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے میزبان عامر لیاقت حسین سپریم کورٹ میں اجازت لیے بغیر روسٹرم پر آکھڑے ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ میری فلائٹ لیٹ ہو گئی تھی اس لیے بروقت نہیں پہنچ سکا لہذٰا دوبارہ سماعت شروع کی جائے۔عامر لیاقت کی استدعا پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے”آپکو کس نے روسٹرم پر بلایا ہے “؟۔چیف جسٹس نے عامر لیاقت کی حرکت پر اظہار برہمی کر تے ہوئے کہا کہ عدالت میں تہذیب اور احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ جب کیس ختم ہو جائے تو اسطرح روسٹرم پر نہیں آتے۔عامر لیاقت نے کہا کہ انکے پروگرام کی سی ڈی روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جاتی ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ آپکے پروگرام کی سی ڈی دیکھنا شروع کر دیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںفل بینچ نے سماعت کاآغاز کیا تو عامر لیاقت کے وکیل کی علالت کے باعث مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کی گئی جس کے بعدتوہین عدالت کی درخواست کی مزید سماعت 188اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔