سی پیک پر یورپی ممالک کی نظریں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 16:09 شام

ایمسٹرڈیم (شفق ڈیسک) پاکستان کا سی پیک ہر ملک کی آنکھ کا تارا بن گیا ہالینڈ نے بھی میگا منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈچ سفیر کہتی ہیں کہ گوادر بندرگاہ کو جدید خطوط پر چلانے کیلئے فنی تعاون کو تیار ہیں۔ بڑے منصوبے سے بڑے بڑے ملکوں کے خواب جڑ گئے۔ روس اور ایران کے بعد ہالینڈ بھی سی پیک کا حصہ بننے کو بے تاب ہے۔ ڈچ سفیر نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کا افتتاح کیا تو دل کی بات بھی بتا دی۔ ڈچ سفیر کا کہنا ہے کہ سی پیک کا حصہ بننے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔ پاکستان میں گوادر بندرگاہ کی تعم

یر کے حوالے سے مختلف ڈچ کمپنیاں کام کرنیکی خواہش مند ہیں۔ کیونکہ نیدر لینڈز میری ٹائم، بندرگاہوں اور جہازرانی کے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔ ہالینڈ کی سفیر نے پاکستان کیساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر بھی زور دیا، ڈچ سفیر کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم ایک ارب ڈالرز ہے جس میں مزید اضافہ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جینیٹ سیپن نے پاکستان میں بلاگرز کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔