خاتون اینکر ثنا فیصل کا موقف بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، ایسی بات بتادی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 19:56 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن ثنا فیصل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں انہیں ایک فیملی کو بلیک میل کرتے دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ثنا فیصل کا موقف سامنے آگیا جس میں اس ویڈیو کو تصویر کا ایک رخ اور اپنی ہی ٹیم سے نکالے جانے والے سابق کارکنان کی سازش قرار دیا گیا ہے ۔ اینکر پرسن کی ٹیم کی جانب سے پروگرام کی اصل ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں تمام حقائق دیکھے جا سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اب تک نیوز کی اینکر پرسن ثنا

فیصل ” خفیہ “ کے نام سے پروگرام کرتی ہیں۔ اس پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک فیملی کو بلیک میل کرنے کیا جا رہا ہے ۔ اب اس ویڈیو کی حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے اور اسے پروگرام کے خلاف سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیے جانے والے اپنے موقف میں اینکر پرسن ثنا فیصل نے کہا کہ جو زہر کھلا سکتے ہیں وہ زہر اگل بھی سکتے ہیں ، تصویر کا ایک اور اپنی مرضی کا رخ دکھا کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو تین سال پرانے ایک پروگرام کی ہے ۔ واضح رہے کہ 26 ستمبر 2016 کو ثنا فیصل کو ایک مداح نے سیلفی لینے کے بہانے زہر دے دیا تھا ۔اینکر پرسن ثنا فیصل کے پروگرام ” خفیہ“ کے آفیشل فیس بک پیج سے پروگرام کی پوری ویڈیو پوسٹ کی گئی اور لکھا گیا کہ ”خفیہ نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو ہمارے ایک سابق کیمرہ مین ساجد علی اور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر فیصل کی سازش ہے۔ ان دونوں لوگوں کو بھتہ لینے پر ہمارے چینل نے نوکری سے نکال دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اس ویڈیو میں اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرکے حقائق چھپا ئے اور عوام کو گمراہ اور ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی“۔اس ویڈیو کے بعد آپ خود اندازہ لگا لیں کہ حقیقت کیا ہے۔