انیل کپور بھی لائن میں لگ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 20:02 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد بالی ووڈ سٹار انیل کپور بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کالے دھن کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے بعد پورے ملک میں کیش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جب کہ مودی کی بے وقت مہم نے پورے ملک کو پریشان کررکھا ہے اور کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہیں لیکن اب اس قلت نے فلمی ستاروں کو بھی پریشا

ن کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار انیل کپورخریداری کیلئے ایک شاپنگ مال پہنچے جہاں 500اور ایک ہزار کے نوٹوں کی بندش کے باعث انہیں بھی اے ٹی ایم کی لائن میں کھڑا ہونا پڑا جب کہ مداحوں نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کردیں۔ پرستاروں کی جانب سے انیل کپور کیساتھ بنائی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اورمودی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔