نئے 50حشرارت دریافت‘ ڈانسر اور کھانے کی پلیٹ کے برابر مکڑیاں شامل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 07:21 صبح

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے ماہرین نے 50 نئے حشرارت دریافت کئے ہیں جن میں سے کچھ مکڑیاں اپنے ساتھی کو راضی کرنے کیلئے رقص کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ماہرین کی جانب سے 50 نئے حشرارت میں سے ایک مکڑی کی جسامت کھانے کے پلیٹ کے برابر ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے یہ مکڑیاں کبھی دریافت نہیں کی گئیں۔ نئی مکڑیاں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اپنے 10 روزہ دورے کے دوران ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے کیپ یارک سے دریافت کیں۔ ماہرین کے مطابق دریافت کی گئیں مکڑیوں میں سے ایک شیشے کے اوپ

ر تیزی سے چلنے کی صلاحیت کی حامل ہے جبکہ کئی مکڑیوں کی شکل بہت ہی اچھی اور خوبصورت ہے۔ ماہرین نے تاحال مکڑیوں کی نسل سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی‘ تاہم انہیں منفرد نام دیدیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے مکڑیوں کو سوئفٹ اسپائیڈر‘ فوٹڈ ٹرپ ڈور اسپائیڈر‘ فزی بلیک‘ وائٹ اسپائیڈر اور پی کاک اسپائیڈر جیسے نام دیئے ہیں۔