ایم کیو ایم کا بانی لیڈرقتل اور دیگ کطرناک مقدمات سے بری کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 12:47 شام

حیدرآباد: (مانیٹرنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کو جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کے مقدمے میں باعزت بری کردیا، انیس قائم خانی کے خلاف 1994ء میں کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کو عدم ثبوت کی بنا پر جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کے مقدمے سے باعزت بری کردیا، انیس قائم خانی کے خلاف یہ مقدمہ 2 مئی 1994ء کو کینٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا، اس مقدمے ميں دیگر 6 ملزمان بھی عدال

ت سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، انیس قائم خانی نے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مقدمات سے بری ہونے والا ہر شخص خوش ہوتا ہے۔