وزیر اعظم کے وکلا نے سپریم کورٹ کے اندراور انوشہ رحمان نے باہر میدان مار لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 13:54 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ایسی چیز موجود نہیں جو انکے جھوٹے دعوں کو سچ ثابت کر سکے تاہم ہم نے ثبوت سے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے ثبوت ہم نے پیش کیے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ ان تلوں میں تیل نہیں اور ہمارے مخالفین ابھی تک کچھ ثابت نہیں کر سکے تاہم آئندہ بھی انہیں منہ کی کھانے پڑیگی ۔ ثابت کردیاکہ مریم صفدرشادی کے بعدوزیراعظم کی زیرکفالت نہیںاور کل پھر ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف جھوٹے الزامات لگا رہی ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا پورا کیس 3چیزوں کے گرد گھومتا ہے تاہم پی ٹی آئی نے کیس سے متعلق ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا۔”تحریک انصاف کے وکیل آج بھی کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے“۔

لیگی رہنما نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے وکیل مان چکے ہیں کہ انہیں لیکس قوانین سے متعلق آگاہی نہیں۔ عمران کے وکیل خودعدالت میں کہتے ہیں ٹیکس لاسے آگاہی نہیں۔