اب ڈنڈے اور گولی کا راج نہیں چلے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 11:50 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) سپریم کورٹ میں پانا ما لیکس کی سماعت کے بعد سعد رفیق اور انوشہ رحمان کے درمیان گفتگو کی فوٹیج بنانے پر صحافی کا موبائل چھین لیا گیا جس پر صحافی برادری نے خوب احتجاج کیا ۔

پا نا ما لیکس سماعت کے بعد سپریم کورٹ میں سعد رفیق نے میڈ یا ڈائس پر نجی نیوز چینل کے صحافی اعظم گل کو بات کرنے کا موقع دیا جس نے بتا یا کہ میں سعد رفیق اور انوشہ رحمان کی فوٹیج بنا رہا تھا جس پر انوشہ رحمان نے غصے میں آکر میرا موبائل چھین لیا اور مجھے دھمکیاں دیں ۔اعظم گل نے کہا کہ انوشہ رحمان

نے ایف آئی اے کے ذریعے جیل بھیجنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔اس موقع پر سعد رفیق نے بتا یا کہ میں سپریم کورٹ کے باہر تھا اور انوشہ رحمان کمرہ عدالت سے ہو کر آئیں اور مجھے سماعت پر بریفنگ دینا شروع کردی ،اس دوران اعظم گل نے موبائل فون پر ہماری ویڈ یو بنائی جسے دیکھ کر انوشہ رحمان نے موبائل چھین لیا ۔سعد رفیق نے بتا یا کہ انوشہ رحمان نے میرے کہنے پر موبائل سے ہماری گفتگو کی ویڈ یو ڈیلیٹ کر کے موبائل اعظم گل کے حوالے کردیا ۔اس معاملے پر صحافی برداری نے خوب احتجاج کیا ۔