بریکنگ نیوز: اناللہ واناالیہ راجعون، ملک کی معروف ترین سیاسی شخصیت کاانتقال ہوگیا، ہرآنکھ اشکبار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 13:59 شام


کوئٹہ (مانیٹرنگ رپورٹ) اے این پی رہنماءعباس علی پیر علی زئی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے اور مرحوم کو پیر علی زئی میں ان کے آبائی گاﺅں میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ جنازے میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین وکارکنوں نے شرکت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عباس علی پیر علی زئی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اے این پی کا ساتھ دیا اور آخری حد تک پارٹی کے ساتھ منسلک رہے۔ 
انہوں نے کراچی اور پیر عل

ی زئی میں پارٹی کے لئے بہت خدمات سرانجام دیئے۔انہوں نے پشتونوں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی اور کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کے ساتھ منسلک ہونے کے باوجود وہاں کے پشتونوں کے لئے ہر تکلیف برداشت کی۔ لیکن کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پاٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گئے اور مرحوم نے پیر علی زئی میں سرور خان عرف کاکا کے ساتھ مل کر عوامی نیشنل پارٹی کو فعال بنایا اور اپنے مخالفین کاڈٹ کرمقابلہ کیا ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ دریں اثناء مرحوم کو کلی پیر علیزئی میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیااس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔