’یہ اپنی ماں بہنوں کو اپنے چیمبر میں بلائیں اور۔۔۔۔‘خاتون رکن اسمبلی کے نازیبا الفاظ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 11:15 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر امداد پتافی نے غیر مہذب ذبان کا استعمال کرتے ہوئے ایوان کے تقدس کو پامال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے وزیر سروسز اینڈ ورکس امداد پتافی سے انگلش میں لکھے گئے سوال کو پڑھنے کا کہا جس پر صوبائی وزیردرست انگریزی نہ پڑھ سکے ،نصرت سحر نے اصرار کیا کہ وزیر انگلش میں لکھے گئے سوال کو پڑھیں ،امداد پتافی نے ٹھیک سے انگلش بولنے میں ناکام رہے جس پر ایوان میں موجود حیرت میں مبتلا ہوگئے اور اس دوران نصرت سحر اور صوبائی وزیر کے دوران جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ پہلے تو طنزیہ انداز میں صوبائی وزیر نے کہا کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گیا،پھر نصرت سحر کو ڈرامہ کوئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے ٹیوشن نہیں پڑھاتی یہ چیمبر میں آجائیں میں ان کو جواب دوں گا جس پر خاتون رکن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر ذومعنی جملے بول رہے ہیں ان کو چاہیے چیمبر میں اپنی ماں ،بہن کو بلالیں۔