یوم پاکستان کے موقع پر انور مقصود کا اپنے انداز میں شہداء کو خراج عقیدت پیش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 19:32 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): یوم پاکستان کے موقع پر شہدا سمیت قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے مقبول سینئر اداکار ومصنف انور مقصود اور آئی کیو جینیئس میڈیا پروڈکشنزنے ترانہ شہدا ’’شہید مرتا نہیں ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ترانے کی ریلیز کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عمراحسن، امجد صابری(مرحوم) کی والدہ، بھائی اور اہلیہ بھی موجود تھیں جب کہ موسیقار علی رضا ودیگر نے شرکت کی۔ عمراحسن نے بتایا کہ ترانے کو ریلیز کرنے کامقصد پاکستان بھر کے آرمڈ فورسز، رینجرز، پولیس، آرمی پبلک اسکول، کشمیر کے شہدا اور بالخصوص قومی ہیروز عبدالستار ایدھی، جنید جمشید ، امجد صابری ، سلطان راہی ودیگر فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ترانہ کی فلمبندی کراچی، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے ،ترانے کی شاعری انور مقصود نے بہت عمدہ طریقے سے تحریر کی ہے ، میوزک علی رضا نے کمپوزکیاہے جب کہ گلوکار عاصم اظہر نے اپنی آواز کاجادو جگایا ہے کچھ بول خود بھی کیے ہیں۔ اور اسے کافی پسند بھی کیا گیا۔۔۔۔۔