چین کابڑھتاہوافوجی اثرورسوخ ،جاپان بھی میدان میں آگیا،اہم اقدام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 26, 2017 | 12:52 شام
ٹوکیو(مانیٹرنگ)جاپان نے چین کے خطرے سے نپٹنے کے لئے سب ہنٹنگ ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز کی منظوری دیدی۔ جاپان کی بحریہ دفاعی فوج نے تقریباً ڈھائی امریکن فٹبال میدان جتنا ایک بحری جہاز کی منظوری دیدی تاکہ اس کے بحری بیڑے کی طاقت میں اضافہ ہو کیونکہ مشرق اور جنوبی چین کے سمندر میں خطرات منڈلا رہے ہیں ۔جے ایس کاگا ایک اور ایزومو کلاس تباہ کن بحری جہاز کے ساتھ جاپانی بحری بیڑے میں شامل ہوگیا ۔بدھ کے روز ایک باقاعدہ تقریب میں اس بحری جہاز نے اپنے عملے کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔چائنہ ٹوپکس نے بتایا۔اس جہاز کا ہم نام پہلا کاگا جنگ عظیم دوم کے دوران 1942میں میڈوے کی جنگ میں غرق ہوگیا تھا
۔بھارت سے جاری ہونے والے انگریزی روزنامے بزنس اسٹینڈرڈنے بتایا۔اس تصویر میں جو مئی دس2016کی ہے چین کے جنوبی سمندر کے بحری بیڑے کو ایک سپلائی مشق میں جیمز شول کے علاقے میں لوجسٹکس سپلائی کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ چین کی میڈیا کمپنی نے اس بحری جہاز کو بدنام اور ہوائی جہاز جیسا قرار دیا ہے۔’’ہمیں امید ہے کہ کاگا کا دوبارہ نمودار ہونا جاپانی فوجی جنون میں اضافے کو ظاہر نہیں کرتا۔‘‘چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان خاتون ہوا چن ینگ نے کہا۔پہلے کاگا جہاز کے نقصان سے جاپان کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ہوا نے کہا۔