آل پارٹیز کانفرنس :سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا،بھارت کو پیغام دے دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 13:14 شام

لاہور(ویب ڈیسک)آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، بھارت نے دریاؤں کا پانی روکا تو اس کے جارحیت سمجھا جائے گا ، کشمیر کو بھارتی اٹوٹ انگ کا دعویٰ مسترد کیا جاتا ہے ۔ بھارت کا مذاکرات اور سارک کانفرنس میں نہ آنا افسوسناک ہے ۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق یہ ایوان معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے ، کشمیریوں کا قتل عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی قابض افوان نے پچھلے تین ماہ میں 110 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ بھارتی فوج نے700سےزائدکشمیریوں کوپیلٹ گن کےذریعےبینائی سےمحروم کیا۔ اعلامیے کے مطابق کشمیرکوبھارتی اٹوٹ انگ کادعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اے پی سی میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اعلامیے کے مطابق کشمیر میں نوجوانوں کی تحریک آزادی قابل ستائش ہے ۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو بھارت کی طرف سے جارحیت تصور کیا جائے گا اوراس کا بھرپور جواب دیا جائے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہیں اور اس کو بہانہ بنا کر بھارت کا مذاکرات اور سارک کانفرنس سےفرار افسوسناک ہے ۔ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے دہشتگردی کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے ذریعے بلوچستان میں عدم استحکام قابل مذمت ہے۔(ش س۔ن)