واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 19:52 شام

واٹس ایپ نے بیٹا ورژن کے بعد تمام صارفین کے لیے ویڈیو کالز کی سہولت متعارف کرادی ہے ، اب وٹس ایپ پر پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر کے تمام صارفین ہی ویڈیو کالز کا فیچر استعمال کرسکیں گے ۔پاکستان میں بھی واٹس ایپ صارفین کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے اب صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے، یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں یہ سہولت موجود نہیں تھی۔واٹس ایپ نے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کیلئے ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی کے برعکس کے یہ فیچر ایک ہی وقت میں آئی فون، اینڈرائڈ اور ونڈوز صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔واٹس ایپ سے ویڈیو کال کرنے کے صارفین کے لیے ویڈیو کالز کا الگ بٹن متعارف نہیں کرایا جائے گا بلکہ کال کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ہی اآڈیو کال اور ویڈیو کال میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں واٹس ایپ پر ویڈیو کال فیچر مہیا کر دیا گیا ہے تاہم ان افراد کی تعداد بہت کم تھی اور کمپنی نے اس فیچر کو تجرباتی بنیادوں پر فراہم کیا تھا لیکن اب باضابطہ طور پر تمام صارفین کو یہ فیچر فراہم کر دیا گیا ہے۔