سانحہ آرمی پبلک اسکول کے زخم پھر تازہ ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 17:24 شام

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ)چترال کے دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے آرمی پبلک اسکول سانحہ میں زخمی طالب علم دو سال بعد دم توڑ گیا۔ ارشاد حسین صحت یابی کے بعد ذہنی تناو کا شکار رہا۔سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والا ارشاد حسین سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ارشادحسین کاتعلق چترال کے دورافتادہ علاقہ کھد سے تھا۔ارشاد حسین کو گردن اور کمر میں گولیاں لگی تھی،ارشاد حسین صحت یابی کے بعد ذہنی تناو کا شکاررہا،طالب علم ارشاد حسین نے باقاعدگی سے کلاسیں لینی بھی شروع کردی تھیں ۔گزشتہ دو سالوں میں ارشاد حسین کو متعددباراسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،سانحہ اے اپی ایس کے بعد ارشاد ملٹری کالج مری میں زیرتعلیم تھا۔جاں بحق طالب علم کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔