ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور میں بورڈز آف ٹرسٹیز کا اہم اجلاس ، صدارت چیئرمین اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ قیصر امین بٹ نے کی ، ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر غور ،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2021 | 17:31 شام

وی او : چیئرمین اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور الحاج قیصر امین بٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر ممبران بورڈز آف ٹرسٹیز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کو سراہا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور الحاج قیصر امین بٹ نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال تیزی سے مکمل کیا جارہاہے ، ہم غریب اور بےسہارا مریضوں کو کسی صورت
تنہا نہیں چھوڑیں گے، اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کے جنرل سیکرٹری شوکت ورک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی تعمیر میں کچھ عناصر رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے اس نیک مشن کو جلد مکمل کرنے کے لئے مخیر حضرات کو دل کھول کر عطیات دینا ہونگے۔ اجلاس میں محمد اعجاز بٹ ، سہیل احمد مغل ، الحاج محمد نعیم چٹھہ ، ملک سعید، راجہ محمد نعیم ، مرزا حبیب جرال، تجمل حسین انصاری اور مرزا رضوان بھی شریک تھے ۔ اختتام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔