ارب پتی عرب دنیا کے امیروں کیلئے رول ماڈل بن گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 18:56 شام

جیو نیوز کے مطابق ایک ارب پتی نے تعلیم کے ذریعے پندرہ ہزار عرب نوجوانوں کی زندگی تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

یہ ارب پتی شخص ال غُریر فاونڈیشن کے سربراہ عبدالعزیز الغریر ہیں، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے تعلیمی سسٹم میں مفت تعلیم کے لیے طلبا کے انتخاب کی دو شرائط ہیں، ایک یہ کہ اس طالب علم کا تعلیمی ریکارڈ اچھا ہو اور دوسری شرط یہ کہ وہ معاشی طور پر سیٹ کا مستحق ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ان شرائط کے بعد طالب علم کا آن لائن انٹرویو کیا جاتا ہے تاکہ اس کی ش

خصیت، ہنر اور تعلیمی قابلیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

انٹرویو کے دوران مصر اور شام کے طالب علم بھی موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ وہ یہ تعلیم خود افورڈ نہیں کرسکتے تھے۔