شادی کے فائدے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 18:13 شام

جدہ (شفق ڈیسک) سعودی عرب میں شوری کونسل کے فیصلے کے بعد اب سعودی خواتین سے شادی کرنا زیادہ مشکل کام نہیں مگر کیا آپکو پتہ ہے کہ سعودی خاتون سے شادی کے فوائد کون سے ہیں 1 پہلا فائدہ یہ کے غیر ملکی کی مرد کفیلوں سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ چونکہ نئے قانون کیمطابق سعودی خاتون سے شادی کے بعد غیر ملکی شہری کی کفیلہ اسکی اپنی بیوی بن جاتی ہے، جس سے اس شہری کو سعودی عرب کا گرین کارڈ مل جائیگا، جو کہ ساری عمر کیلئے کارگر ہوتا ہے۔ یا اس وقت تک جب تک اس کی شادی رہیگی۔ 2 نئے نطاقت قانون کیمطابق سعودی خاتون سے

شادی کرنیوالے کو سعودی شہریوں کی طرح ہی دیکھا جائیگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان پر سعودائزیشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ جو کہ صرف غیر ملکیوں پر مختلف شعبوں میں پابند کیلئے بنایا گیاہے۔ 3 اپنی بیوی کے نام پر اپنا کاروبار شروع کر سکتا ہے۔ عام طور پر سعودی عرب میں غیر ملکی اپنے نام پر کاروبار شروع نہیں کر سکتے۔ 4 اقامہ میں شعبے کا اندراج غیر ملکی شہری کو اپنے اقامے میں کسی بھی شعبے کا اندراج نہیں کروانا ہوتا بلکہ اسکے شعبے کی جگہ پر سعودی خاتون کا شوہر ہی لکھا جاتا ہے۔ یعنی وہ کسی بھی کمپنی میں اپنی مہارت کیمطابق نوکری کر سکتا ہے۔