آلودگی پر کنٹرول نہایت آسان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 06, 2016 | 15:08 شام
دبئی (شفق ڈیسک) انسان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلیم اور ترقی کے میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کر کے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ اسی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نے اپنی ضروریات زندگی کو آسان بنانے کیلئے مختلف ایجادات کیں۔ کام کیمیکل سے شروع ہوا اور چھوٹے پیمانے سے صنعتیں اور کارخانوں کا آغاز ہوا جن میں موٹر بائیکس سے لے کر ایٹمی ہتھیاروں تک کی تیاری شامل ہے۔ جیسے وقت گزرتا گیا انسان کے مسائل بڑھتے گئے اور بڑھتے مسائل کے پیش نظر قدرتی وسائل کا زیادہ استعمال کر کے انسان نے اس کو اپنی روز مرہ کے کام میں لانا شروع کیا۔ دنیا نے ترقی تو بہت کر لی مگر اس یہ ترقی جہاں انسان کیلئے کام میں آسانی اور ضروریات پوری کرنے میں موثر ثابت ہوئی وہی انسان کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ماحول میں آلودگی بنی۔یہ پوری دنیا میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اس کی وجہ دھواں کہاں جا رہا ہے جو کارخانوں کی چمنیوں، موٹر بائیکس اور گاڑیوں، جہازوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے عمل سے خارج ہوتا ہے۔ یہ زمین کے گرد اوزون کی تہہ کو نقصان کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ پوری دنیا میں درجہ حرارت تبدیلی کی طرف جا رہا ہے اور پوری دنیا کا موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا سب سے آسان حل زمین پر درخت کا زیادہ ہونا اور زمین کا زیادہ سے زیادہ حصہ سرسبز ہونا ہے۔ اس کام کیلئے جنگلات سب سے اہم ہیں جہاں کہیں بھی جگہ خالی ہو وہاں فوراً درخت لگا دیئے جائیں بجائے اس کے کہ درخت کو کاٹ کر ماحول کو ناخشگوار بنایا جائے۔ درخت ہوا کی تیزی، موسم کے شدت، دھوپ، تیز بارش، پانی کے بہاؤ کو کم کرتے ہیں اور ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں۔اس کے برعکس ماحول انسان کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔