بچے کو ٹور گائیڈ لائسنس کیسے ملا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 06, 2016 | 18:17 شام
جدہ (شفق ڈیسک) سعودی عرب میں غیر معمولی طور پر وطن کی محبت میں سرشار ایک 10 سالہ بچے کو ٹور گائیڈ کا لائسنس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ اپنے ملک سے محبت ہر کوئی کرتا ہے لیکن کچھ ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو اپنے ملک کیلئے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں ایسے ہیں صوبے عیون الجاوا میں ایک لڑکے کی جانب سے غیر ملکیوں کو رہنمائی فراہم کرنیوالے لڑکے جس کو شہزادہ سلطان بن سلمان نے ٹورگائیڈ لائسنس دینے کا اعلان کیا۔ یہ کم عمر بچہ اپنی کم عمری کے باوجود بھی اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکیوں کیلئے ان کی آسائش کے راستے فراہم کرتا اور انہیں کی مکمل رہنمائی کرتا۔