پہلے اور دوسرے نمبر پر دنیا کے غمگین ترین ممالک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 17:28 شام

تہران (شفق ڈیسک) ایرانی ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ 90% ایرانی عوام ورزش نہیں کرتے اور انکا ملک عراق کے بعد دنیا کا غمگین ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ایرانی وزارت صحت کے ذمے دار رضا ملک زادہ نے یزد شہر میں صحت سے متعلق ایک کانفرنس میں بتایا کہ ایران میں 50% اموات ناقص غذا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ایران دنیا بھر کے ممالک میں عراق کے بعد دوسرا غمگین ترین ملک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سماجی زندگی سے متعلق عالمی اعداد و شمار کیمطابق انکا ملک خوش ممالک میں شمار نہیں ہوتا اور عالم

ی سروے میں شامل 185 ممالک میں اس کا 105 واں نمبر ہے۔ موسوی کیمطابق ایران میں نفسیاتی مسائل کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں تو یہ تناسب 80% ہے جو کہ بحرانی صورت حال کی جانب واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے ان اعداد و شمار کے ذرائع کا حوالہ نہیں دیا تاہم اس سے قبل امریکی ادارے گیلپ کیجانب سے جاری سروے رپورٹ میں دنیا کے غمگین ترین ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر تھا۔