آگ، بلااور وبا سے محفوظ رہنے کیلئے امام شافعی رحمة اللہ علیہ کا مجرب شعر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 02, 2016 | 09:33 صبح
امام شافعی رحمة اللہ علیہ کے اس شعر کی تاثیر پر علماءاور صوفیا کا کہنا ہے کہ یہ دافع بیماری و بلا ہے۔ اس کی برکت سے مکان یا دکان آگ لگنے سے محفوظ رہتی ہے۔ اس لئے اسے گھروں اور دکانوں میں لکھ کر نمایاں جگہ پر لگایا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں اسے مرکزی دروازوں کے اوپر بھی لکھا جاتا تھا، تاکہ اس میں رہنے والے بیماری بلا او رآگ جیسی ناگہانی آفتوں سے محفوظ رہیں۔ لی خمسة اطفی بھاحرالوباوالحاطمة المطفیٰ و المرتضیٰ ابنا ہما و الفاطمة گھر میں خیر و برکت، آگ، بلا، وبا سے تحفظ کیلئے امام شافعی رحمة اللہ علیہ کا یہ شعر اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
لي خمسة اطفي بها حر الوباء الحاطمة
المصطفي والمرتضي وابناهما والفاطمة