70 سالہ شوہر کیلئے نوجوان دلہن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:45 شام

طائف (شفق ڈیسک) سعودی مرد ایک سے زائد شادیوں کے بارے میں پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ اب ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ سعودی عرب کے شہر طائف میں پیش آیا۔ تفصیلات کیمطابق ستر سالہ سعودی شخص جو پہلے سے دو بیویاں رکھتا ہے اسکی پہلے سے موجود بیویوں نے باہمی رضامندی سے اپنے شوہر کیلئے نسبتا نوجوان بیوی سے شادی کرنے کیلئے باقاعدہ رضامند کیا بلکہ نئی بیوی کے انتخاب کیلئے اپنے خاوند کو متعد مشورے بھی دیئے۔ عواد بن اہیمر نامی اس شخص کا کہنا میں اپنے آپکو دنیا کا خوش قسمت ترین مرد سمجھتا ہوں جس کے پاس اچھی

بیویوں کی شکل میں ایسی دولت موجود ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔شادی کی تقریب کے سارے انتظام بھی دونوں بیویوں نے خود کئے۔ مہمانوں نے بیویوں کے اس فیصلے کو خوشگوار حیرت کے طور پر لیا اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہا ر بھی کیا۔ تقریب نہایت خوش اسلوبی سے اپنے اختتا م کو پہنچی۔