چینی شہری چند منٹوں میں ارب پتی بن گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 16:13 شام

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)بینک کلرک کی غلطی نے چینی شہری کو چندگھنٹوں کیلئے ارب پتی بنادیا۔ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہنان کی کاﺅنٹی وانگ چینگ میں پیش آیاجہاں ہفتہ کی دوپہر ایک شہری نے کاﺅنٹ کھلوایاتھا تاہم بینک کلرک نے غلطی سے اکاﺅنٹ نمبر کو رقم سمجھ کر1.2ارب یوآن (تقریبا ً18ارب 29کروڑروپے )اس کے کھاتے میں ٹرانسفر کردیئے‘چندگھنٹوں بعدبینک کو غلطی کا احساس ہواجس کے بعد بینک انتظامیہ نے کھاتے دارکودوبارہ بلاکر غلطی درست کی۔