بریکنگ نیوز: گھر میں غیر قانونی کام کیوں کیا؟ حکومت نے معروف اداکار کا گھرمسمار کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 20:46 شام

 

ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے گھر میں بنائے ہوئے غیر قانونی جم کو مسمار کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نوجوان اداکار ارجن کپور کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر گھر میں قائم جم بنانے پر نوٹس جاری کیا تھا لیکن اب اس معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے بڑی کارروائی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارارجن کپور کو بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے گھر میں بغیر اجازت جم ب

نانے پر کئی نوٹسزجاری کیے تھے تاہم اداکار کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہ دینے پر گزشتہ روز بی ایم سی نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکار کے گھر میں قائم جم کومسمار کردیا جب کہ اداکار نے بی ایم سی کی کارروائی پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔