”آپریش رد الفساد“ پاک فوج نے عوام کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2017 | 11:26 صبح

 
راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ)پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں پنجاب رینجرز کی معاونت اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز اورای میل جاری کر دئیے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے 042-99220030 یا 042-99221230 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ
واٹس ایپ پر اطلاع دینے کیلئے 0340-8880100 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عوام اگر کسی مشکوک شخص یا س

رگرمی سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینا چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے 0340-8880047 نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس help@pakistanrangerspunjab.comپر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشکوک شخص یادہشت گردی سے متعلق واقعے کی اطلاع پنجاب رینجرزکودی جائے۔