”یہ فوج کسی معجزے سے کم نہیں ہے “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 07:06 صبح

پشاور(مانیٹرنگ رپورٹ) پاک فوج عزم و ہمت میں کسی سے کم نہیں۔ خشکی ہو یا پانی، آندھی ہو یا پھر طوفان یہ فوج ہر جگہ بفضل رب العزت اپنے مقاصد یوں پورے کرتی ہے جیسے اسی مقصد کی تکمیل کیلئے اسے بنایا گیا ہو۔ یہ بات اپنے ہی نہیں بلکہ پرائے بھی مانتے ہیں۔ پیٹر اوبورن ،کسی بھی یورپی ملک سے وہ پہلا صحافی ہے جس نے میران شاہ کا دورہ کیااپنی آنکھوں دیکھا حال رپورٹ کرتے ہوئے
برطانوی صحافی نے لکھا کہ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشتگردوں کو نکال دیا۔ پاکستان کا مشکل ترین حالات سے نکل آنا معجزے سے کم نہیں۔پیٹر اوبورن نے مزید لکھا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز، میران شاہ میں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں یا پھرافغانستان فرار ہو گئے ہیں۔برطانوی صحافی لکھتا ہے کہ یہ ایک ایسی جیت کی کہانی کہ جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے دہشت گردوں کو جڑ سے مٹایا جاسکتا ہے۔