پانامہ کیس: ہر پاکستانی کی طرح فوج بھی انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے: فوجی ترجمان
اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستانی فوج کا پاناما کیس پر پھر حران کن موقف سامنے آیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پردے کے پیچھے کچھ نہ ایسا چل رہا ہے جس سے فوج میں بھی بے چینی سی نظر آتی ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے کہ پاک فوج بھی عوام کی طرح پانامہ کیس کے فیصلے کی منتظر ہے۔ برطانیہ میں پانامہ پر سوال کا جواب نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔ پاک فوج ہر پاکستان کی طرح انصاف و میرٹ پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے۔واضح رہے کہ میڈیا میں یہ رپورٹ ہورہا ہے کہ حکومت مرضی کا فیصلہ کرانے کیلئے عدلیہ پر کام کررہی ہے۔ترجمان پاک فوج کے بیان کو اس تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔فوج کی اعلیٰ کمان گو خاموش ہے مگر فوج کے اندر ڈان لیکس کی رپورٹ دبانے پر بھی بے چینی نظر آتی ہے،جس کا اظہار افسر جنرل قمر باجوہ کے سامنے کرنے کی رپورٹیں میڈیا میں آتی رہتی ہیں۔