آپریشن ردالفساد کا مستقبل: سیاسی و عسکری قیادت نے غیر یقینی فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 11:09 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا ،سیاسی و عسکری قیادت نے آپریشن کو تمام اہداف کے حصول تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار علی ، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)ناصر خان جنجوعہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید م

ختار اوردیگر شریک ہوئے۔وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں کا بغیر رنگ و فرقہ یا علاقائی امتیاز کے خاتمہ کرنا ہمارا عزم اور ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، بلاامتیاز علاقہ رنگ وفرقہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنی ہے،امن کی راہ میں حائل تمام روکاوٹوں کو قوم کے بھرپور عزم ختم کردیاجائےگا۔