کیا فوج کمیوں سے بھی گئی گزری ہے! فضل حسین اعوان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2022 | 08:50 صبح

کچھ سیاسی حلقوں کی طرف سے بڑے پُرجوش طریقے سے کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی فوج کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے ۔ فوج ایسی افواہوں اور چہ میگوئیوں پر خاموش رہی۔ اندرون اور بیرون ممالک سے فوج پر اپنی پوزیشن واضح کرنے پر زور دیا گیا تو فوجی ترجمان جنرل افتخار بابر نے پریس کانفرنس میں کہا نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ان کے ساتھ کون ڈیل کر رہا ہے اس کے محرکات کیا ہیں ۔ ڈیل کے کیا شواہد ہیں۔ یہ سب من گھڑت ہے۔ افواہیں اور قیاس آرائیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شام کو پروگرامز میں کہا جاتا ہے۔ اسٹیب
لشمنٹ نے یہ کر دیا۔ وہ کر دیا۔ جہاں جنرل افتخار بابر سے سوال بنتا ہے کہ شام کو پروگرامز کرنے والے یہ کہتے وہ کہتے ہیں ۔ وہ جھوٹ کہتے ہیں ۔ بہتان لگاتے ہیں تو قانونی ایکشن لیں۔ایک کمی بھی بہتان لگانے والوں کا گریبان پکڑ لیتا ہے فوج کیا کمیوں سے بھی گئی گزری اور جھوٹے الزام لگانے والے پھنے خاں ہیں۔