خافظ سعید کی نظر بندی کا معاملہ، پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 31, 2017 | 12:04 شام
راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ ریاست کا پالیسی فیصلہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈ یا بریفنگ کے دوران حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزاد ریاستیں اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہوتی ہیں ،حافظ سعید کافیصلہ ریاست کا پالیسی فیصلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خود مختار ریاستیں اپنے مفاد میں فیصلے خود کرتی ہیں ،حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے مزید تفصیل متعلقہ اداروں سے مل سکتی ہے۔