”پاک فوج زندہ باد“ پاکستان کے بڑے دشمنوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 09:20 صبح

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) تین اور امن دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔تینوں دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب تک 21 دہشتگردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں محمد ذیشان ولد عبدالقیوم، شاہ ولی ولد گل خان اور سید زمان شامل ہیں۔ شاہ ولی کالعدم تحریک

طالبان پاکستان کا متحرک کا رکن تھا جب کہ محمد ذیشان اور سید زمان خان حرکت الجہاد اسلامی کے رکن تھے۔سید زمان نے فوج پر حملے کے الزامات کا عدالت میں اعتراف بھی کیا تھا۔ واضح رہے فوجی عدالتوں سے اب تک 161 دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔