بریکنگ نیوز: 11افرادکی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش، پاک فوج نے کیاکیا؟ جان کردل خوش ہوجائےگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 09:47 صبح

سپرکورٹ (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے کئی روز سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی کوشش جاری ہے لیکن پاکستانی فورسز کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔

آج پھر ایک بار سپرکوٹ اور چمکنی کے علاقوں میں افغانی دہشتگردوں نے پاکست

انی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ پاکستان میں گزشتہ دنوں دہشتگردی کی کئی بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں گھسنے والے دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔