افغان سفارت کارجی ایچ کیو طلب؛ 76 دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:10 صبح

راوللپنڈی(مانیٹرنگ)ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اورانہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

Maj Gen Asif Ghafoor
@OfficialDGISPR
Afg Embassy officials called in GHQ. Given list of 76 Ts hiding in Afg. Asked to take immediate action / be handed over

to Pakistan.

9:13 AM – 17 Feb 2017

اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مخلتف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔