منہ پھٹ میڈیا کو فوج کی شٹ اپ کال
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 26, 2017 | 17:36 شام
راولپنڈی:(مانیٹرنگ) پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زرعی اراضی کی الاٹمنٹ آئین اور حکومتی و فوجی طریقہ کار کے مطابق کی گئی، آرمی کو بدنام کرنے کی ارادے سے کی جانیوالی بحث اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کا موجب بن سکتی ہے اور یہ موجودہ ہم آہنگی کیلئے نقصان دہ ہے ۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی آفیسرز اور جوانوں کو زرعی اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملے پر گزشتہ کچھ دنوں سے بحث اور قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔ اس حوالے سے معلوم ہونا چاہئے کہ ایسی الاٹمنٹس آئین کے مطابق ہیں ۔ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی اراضی کی الاٹمنٹ آئین کے مطابق اور حکومتی/ آرمی طریقہ کار کے مطابق کی گئی ۔ آرمی کو بدنام کرنے کے ارادے سے یہ بحث اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کا موجب بن سکتی ہے اور یہ موجودہ ہم آہنگی کیلئے نقصان دہ ہے۔