پاک فوج نے یوٹیوب پر آفیشل چینل لانچ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 17:49 شام

پاک فوج نے ’’یوٹیوب چینل‘‘ لانچ کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سائبر ورلڈ میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کردیا، اب پاک فوج سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز، ملکی اور دفاعی گانے آپ سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گے۔

آئی ایس پی آر اور سائبر ونگ کی جانب سے یوٹیوب پر اب آئ

ی ایس پی آر کا آفیشل چینل بھی لانچ کردیا گیا ہے ۔ چینل پر آرمی چیف، پاک فوج، آپریشن، آئی ایس پی آر پروڈکشن کی ویڈیوز اور دیگر مواد موجود ہے۔ چینل کے لانچ ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور ایک گھنٹے میں ہی ہزاروں افراد نے اس کو سرکرائب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک اور ٹویٹر پر بھی پاک افواج، ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس پی آر کے آفیشل پیجز موجود ہیں۔ انٹرنیٹ نے جہاں لوگوں کی زندگی آسان بنائی ہے ، وہیں مختلف زاویوں سے پیدا کردہ جدت نے لوگوں کو اپنے جانب غیر معمولی انداز میں متوجہ بھی کیا ہے۔ آج کے دور میں جنگیں صرف سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی لڑی جاتی ہیں۔

سائبر وار، میڈیا وار نے دور حاضر میں جنگوں کے روایتی اصولوں کو ہرلحاظ سے تبدیل کردیا۔ سرحدی تنازعہ ہو یا آرمی چیف کا پیغام، کسی دورے کی داستان ہو یا عید پر پیام سوشل میڈیا میں ہر طرف پاک افواج سے متعلق پیغامات کا ریلے بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ پہلے فیس بک پر پیجز کی ابتدا اور پھر وہاں سے ٹویٹر تک کا سفر آسان نہ تھا، تاہم عوام کی محبت اور پاک فوج کے میڈیا ونگ کی کاوشوں نے یہ سفر کامیاب بناڈالا