نئے پاکستانی اور بھارتی فوجی سربراہوں میں حیران کن اقدار مشترک،دونوں اکٹھے کمانڈ بھی کرچکے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 07:55 صبح

نئی دہلی(مانیٹرنگ)بھارتی نجی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف اور نئے ہندوستانی فوجی سربراہ میں بہت سی باتیں مشترک ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد ریٹائر کرنل تھے جبکہ جنرل راوت بپن کے والدبھی سابق فو جی رہے ہیں۔ دونوں سربراہان کی تقرری بغیر سنیارٹی ہوئی۔اگر سنیارٹی کو دیکھا جاتا تو پاکستان میں جنرل زبیر محمود حیات اور بھارت میں جنرل بخشی آرمی چیفس ہوتے۔جنرل باجوہ اورجنرل راوت بپن دونوں ہی اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران کانگو میں اکٹھے رہے۔وہاں پر جنرل باجوہ بریگیڈ کمانڈر جبکہ جنرل بپن ڈویژن کمانڈر تھے۔