آرمی چیف بھوکے فوجیوں پر بھوکا بھیڑیا بن کر ٹوٹ پڑا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 17:38 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ)سرجیکل سٹرائیک کے بلند بانگ دعوے کرنے والی بھارتی فوج کا مورال سوشل میڈیا پر جاری کردہ چند ویڈیوز سے ہی ڈاؤن ہو گیا۔ جنرل بپن راوت کہتے ہیں کہ اہلکاروں کے اس اقدام سے سرحد پر موجود فوجیوں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کو کڑی سزائیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے اندر شکایات کے ازالے کا نظام موجود ہے، اہلکاروں کو میڈیا تک نہیں جانا چاہئے تھا۔ بھارتی آرمی چیف نے بھوکے فوجیوں کے کھانے کا بند و بست کرنے کی بجائے سرحد پر منہ توڑ
جواب دینے کی بڑھک بھی ماری -