حقانی نے جو اعتراف کیا فوج پہلے ہی ایسا سمجھتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 19:10 شام

  lلاہور(مانیٹرنگ)پاک فوج کا سابق سفیر حسین حقانی کے مضمون پر ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کا ویزوں میں اجرا کے حوالے سے مضمون ان کے کردار کے حوالے سے تحفظات کی تصدیق کرتا ہے۔ ویزوں کے اجرا میں حسین حقانی کے کردار کے حوالے سے تحفظات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے مضمون پر رد عمل اظہار کیا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ویزوں کے اجرا کے معاملے پر حسین حقانی کا بیان پاکس

تانی ریاستی اداروں کے مئوقف کی تائید کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجرا میں حسین حقانی کے کردار کے حوالے سے تحفظات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت کی اور حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں بظاہر میمو گیٹ اسکینڈل کی جانب اشارہ دیا گیا۔میموگیٹ اسکینڈل 2011 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے یہ دعوی کیا تھا کہ انہیں حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا۔جنرل آصف غفور کے بیان سے حسین حقانی کو ملکی سلامتی کیخلاف براہ راست کام کرنے کا عدندیہ ملتا ہے جبکہ بالواسطہ زرداری اور گیلانی کی طرف بھی اشارہ ہے