راحیل شریف جوانوں کے حوصلے بڑھانے لائن آف کنٹرول پر پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 13:07 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔ اتوار کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات سپاہیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جوانوں کے عزم و حوصلے اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے آرمی چیف کااستقبال کیا اور فارمیشن کمانڈرنےبریفنگ دی۔