بہت بڑی خبر : قطر کے سب سے بڑے شہزادے کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، کیا کیا طے پایا؟آپ بھی جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 07:50 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوحہ میں قطری وزیر اعظم اور بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی الغنیم سے ملاقات کی،قطری وزیراعظم کا سیکیورٹی کے شعبے میں پاک فوج کی تعریف اور تجربات سے فائدہ اٹھانے کا عزم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوحہ میں قطری وزیر اعظم اور بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی الغنیم سے ملاقات کی،اس

موقع پربات کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم نے قطر کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ قطری وزیر اعظم نے علاقائی امنت کیلئے پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے عوام پاکستانی عوام کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان قطر کا قابل اعتماد دوست ملک ہے۔قطری وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے شعبے میں پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ پاک فوج قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد میں تعاون کرے۔ دریں اثناء، قطری وزیر اعظم نے کہا کہ سائبر سکیورٹی، دفاعی پیداوار اور مواصلات کے شعبے میں پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم کے جذبات کو سراہا اور انہیں ہر شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔