جنرل راحیل شریف کی بھر پور صحت اور تازگی کا راز: آرمی چیف نے خود بتا دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 17, 2016 | 05:23 صبح
لاہور(ویب ڈیسک)جب آرمی چیف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے فریش رہنے کا راز کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم اور مہربانی ہے انہوں نے کہا کہ بہترین دفاع کا سہرا فوج کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،دیے گئے عشایے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ اس سے قبل بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں رعد البرق مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد آرمی چیف جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور غیر رسمی گفتگو کی۔پاک فوج کے سربراہ کو اپنے درمیان دیکھ کر جوان پرجوش ہو گئے اور خوب نعرہ بازی کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم نے دشمن کو نیست و نابود کر دیا ہے، اب اس عمل کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں ہیں۔ مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنا شعار بنائیں۔ کسی مشکل میں صرف ایک آرڈر ہے کہ کوئی آرڈر نہیں، صرف لوگوں کی مدد کریں