بیٹیوں کی شادی کے خواہشمند افراد خبردار! ایسا گروہ پکڑا گیا جو سبز باغ دکھا کر شادی کرتا ہے اور پھر۔۔۔ جان کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 11:47 صبح

سیالکوٹ (مانیٹرنگ رپورٹ) شاعر مشرق کے شہر میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو سادہ لوح لوگوں کو بہلا پھسلا کر ان کی بیٹیوں کیساتھ شادی کرتا ہے اور پھر انہیں بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی اویس کی بیٹی حافظہ شازیہ کی شادی ہوئی تو انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ شادی کرنے والے افراد کوئی اور نہیں بلکہ فراڈئیے اور بلیک میلر ہیں جو سادہ لوح لوگوں کی بیٹیوں کیساتھ شادی کرتے ہیں۔ یہ گروپ 5 مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل ہے جو گروپ میں شامل ایک فرد کو اپنا

بیٹا ظاہر کر کے فیملی کی صورت میں سادہ لوح لوگوں کے گھر جاتے ہیں اور خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے کے علاوہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان کے بیرون ممالک کاروبار ہیں اور وہ بہت امیر کبیر افراد ہیں۔

اس انکشاف پر حافظہ شازیہ نے تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا جس پر تھانہ کوتوالی میں بھی اسی طرح کے دو مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 افراد پر مشتمل گروپ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔