اوباش نوجوانوں نے بھارتی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو بھی چھیڑ دیا‘ بھارت میں خواتین بھی محفوظ نہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 02, 2017 | 06:19 صبح
نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر بھی اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ اور دست درازی سے محفوظ نہیں رہی۔ گزشتہ روز بھارتی وزیر ٹیکسٹائل اور ”ساس بھی کبھی بہو تھی“ فیم سمرتی ایرانی دفتر سے اپنی رہائشگاہ جانے کیلئے گاڑی میں نکلیں تو ایک کار میں سوار نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی، آوازیں کسیں اور گاڑی کا کئی کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ سمرتی نے پولیس کو مطلع کیا تو چانکیا پوری تھانے کی ٹیم نے پیچھا کرکے 18 سے 20 سال کے ان نوجوانوں کو گاڑی سمیت قابو میں کرلیا اور حوالات میں بند کر دیا۔