بڑی خبر: افغانیوں سمیت درجنوں افراد زیرحراست‘ سرچ آپریشن جاری۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 09:58 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد لاہور پولیس نے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے کئی افغانیوں سمیت درجنوں افرادحراست میں لے لیے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پرخود کش حملے کے بعد رات بھر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں،گھروں اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی جبکہ کوائف کی چیکنگ کے دوران بائیو میٹرک مشین کا استمال بھی کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ج

ن میں افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتعقل کر دیا گیا ہے۔