جدہ میں خودکش دھماکے کے بعدسعودی عرب میں پاکستانی خاتون گرفتار خوفناک انکشاف منظر عام پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 19:09 شام


جدہ(مانیٹرنگ رپورٹ )سعودسی سیکیورٹی فورسز نے ضلع نسیم میں کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو دہشتگردی کے الزام کے تحت گرفتار کر لیاہے اور خاتون کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ سعودی فورسز نے جدہ میں دہشتگردوں کیخلاف دو کامیاب آپریشن کیے ،جس دوران الحرزات میں پناہ لیے ہوئے دو دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع نسیم میں فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر ایک مرد اور خاتون کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار افراد میں سعودی

شہری حسام صالح سمران الجہنی جبکہ پاکستانی خاتون شامل ہے ،جس کی شناخت فاطمہ رمضان بلوشی مراد کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم حسام صالح نے اعتراف کیا ہے کہ فاطمہ رمضان اس کی اہلیہ ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کارروائی کے دوران فلیٹ کی تلاشی لینے پر ایک مشین گن،استعمال کیلئے تیار بم والی بیلٹ اور دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیاہے۔

سعودی سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ الحرزات میں دہشتگردوں کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں جس پر اہلکاروں نے کارروائی کی لیکن دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیکن تحقیقات کے بعد ہمیں کچھ ایسے شواہد ملے جن سے پتہ چلا کہ النسیم میں بھی دہشتگرد پناہ لیے ہوئے ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔