لاہور لنڈابازار سےایسی شخصیت گرفتارجوکسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 10:41 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) مال روڈ چیئرنگ کراس دھماکے کے مبینہ سہولت کار کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کار کو لنڈا بازار سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی تھی۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دھماکے سے پہلے حملہ آور اور سہولت کار موٹرسائیکل سٹینڈ کے قریب جگہ کی ریکی کرتے رہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور دھماکے کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کی گئی تھی جس کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔مال روڈ چیئرنگ کراس پر خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔