اہم سیاسی رہنما کی گرفتاری کا حکم۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 17:57 شام

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظورکرتے ہوئے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرنے اور رو¿ف صدیقی کوشامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظورکرلیا
جس کے مطابق گرفتارملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے 25 کروڑ روپے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری جلانے کا اعتراف کیا ہے جب کہ دوسری جانب رحمان عرف بھولا نے اپنے بیان سے مکرتے ہوئے فیکٹری میں آگ لگانے سے انکارکردیا ہے۔ عدالت

میں پیشی کے موقع پر رحمان بھولا کا کہنا تھا اسے کیس میں پھنسانے کے لیے دباو¿ ڈالا جارہا ہے اس نے کوئی اعترافی بیان دیا اور نہ ہی فیکٹری میں آگ لگائی،ادھر رو¿ف صدیقی کا کہنا ہے عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے،جبکہ پولیس چالان میں بتایا گیا ہے رو¿ف صدیقی اورحماد صدیقی نے مقدمے سے دستبرداری کے لیے فیکٹری مالکان سے رقم بھی وصول کی۔